کراچی : پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، 24 افراد زیر حراست

Karachi Police

Karachi Police

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران چوبیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔کراچی میں اورنگی ٹان، سائٹ میٹرویل، پٹھان کالونی اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور 24 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ منگھو پیر کے علاقے میں سماجی کارکن پروین رحمان بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئیں تھی جس کے بعد منگھوپیر تھانے کے ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا جبکہ پروین رحمان کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔