الیکشن سے قبل عوام کو سنہری خواب دکھانے والے اب شکل دکھانے سے بھی قاصر ہیں، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبرنے کہا ہے کہ ایک ماہ میں مہنگائی کا دو سو فیصد بڑھ جانا موجودہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے، حکومت کو اس معاملے میں فوری اقدامات کرنے چاہیں، انتخابات مہم میں بڑے بڑے وعدے کرنے والوں کو عوام کو کچھ کچھ ریلیف دینا چاہیے تھا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی حالیہ لہر سے گربت میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے۔

عوام مہنگائی سے تنگ آکر خود کشیوں پر مجبور ہیں الیکشن سے قبل عوام کو سنہری خواب دکھانے والے اب شکل دکھانے سے بھی قاصر ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا اور سڑکوں پر دھرنوں سے حکمرانوں کی نیندیں اڑ جائیں گی۔