انتخابی دفاتر پر دھماکوں کا مقصددو مخصوص جماعتوں کیلئے میدان صاف کرانا ہے ,طاہر حسین

کراچی : کراچی میں بڑھتی دہشت گردی ‘بم دھماکے اور قتل و غارتگری جہاں تاسف انگیز و افسوسناک ہے وہیں تشویشناک بھی ہے کیونکہ قرائن بتارہے ہیںکہ پاکستان کے اختیار اقتدار پر قبضے اور عوام کو یرغمال بنانے کیلئے مشرف کو جھوٹے کیسز میں پھنساکر انتخابات و اقتدار سے دور رکھ کر دہشت گردوں کرپٹ عناصر اور عوام و ملک دشمنوں کو تحفظ فراہم کرنے والے پاکستان و عوام کے دشمنوں پر مشتمل ٹرائیکا نے پاکستان کی تمام جمہوری اور عوام دوست قوتوں کوسیاست و انتخابات سے باہر کرنے کا تہیہ کرلیا ہے۔

دہشتگردی کے ذریعے عوام دوست و جمہوریت پسند سیاسی و جمہوری قوتوں کی انتخابی مہم کو محدود و سبوتاژ کرکے دہشتگردوں کی سرپرست دومخصوص جماعتوں کواقتدار میں لانے کی سازش کی جارہی ہے ۔آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت کا پول تو اسی وقت ہی کھل گیا تھا۔

جب سازش کے تحت مشرف کو انتخابات سے باہر کیا گیا اور اب سوائے ایک مذہبی اور ایک سیاسی جماعت کے دیگر تمام جماعتوں کیخلاف دہشت گردی پر نگراں حکومت عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی خاموشی نے ملک ‘قوم اور جمہوریت کے دشمنوں کے چہروں کوبھی بے نقاب کردیا ہے اسلئے عوام یہ بھول جائیں کہ اس ملک میں الیکشن ہورہے ہیں یا ہوں گے بلکہ اس بات کو سمجھیں کہ الیکشن کے نام پر سلیکشن کے ذریعے ملک کو دہشتگردوں کے حوالے کیا جارہا ہے۔