الیکشن کمیشن نے شریف برادران کے سرکاری پروٹوکول کا نوٹس لیلیا

Election Commission

Election Commission

بلوچستان (جیوڈسک)الیکشن کمیشن نے شریف برادران کے سرکاری پروٹوکول کا نوٹس لے لیا ہیاورصوبہ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان حکومتوں کو بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرتبدیلیوں کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

میاں محمدنوازشریف اورشہبازشریف کے سرکاری پروٹوکول کے حوالے سے الیکشن کمیشن کوشکایات موصول ہوئیں جن کے بعد الیکشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سے سرکاری پروٹوکول واپس لینے سے متعلق سمری چیف الیکشن کمشنر کوبھجوادی گئی۔ الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ شریف برادران سے سرکاری پروٹوکول واپس کرالیا جائے گا ۔

دوسری جانب کے پی کے اوربلوچستان کی حکومتوں کوایک خط کے زریعے الیکشن کمیشن نے ایک بارپھر حکم دیا ہے کہ سرکاری اورنیم سرکاری اداروں کے تمام افسران جوانتخابات کے معیار پرپورانہیں اترتے تبدیل کردیئے جائیں اوراگر حکومت کسی افسرکوبحال رکھنا چاہتی ہے تووہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لائے۔