کراچی : سندھ کے تما م سی این جی سٹیشن 24 گھنٹے کیلئے بند

Karachi Cng

Karachi Cng

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر کے تما م سی این جی سٹیشن چوبیس گھنٹے کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے لوڈ منیجمنٹ منصوبے کے تحت سندھ کے تما م سی این جی سٹیشنز کو چوبیس گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔

کل صبح آٹھ بجے دوبارہ سی این جی سٹیشنز کی گیس بحال کر دی جائے گی۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گیس کی فراہمی بند ہونے سے قبل سی این جی سٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی تھیں۔