الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی جس طرح دھجیاں اڑائی گئی ہیں اسکی مثال نہیں ملتی ۔سعید الحسن رضوی

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین کے NA-48اور NA-55کے امیدواران علامہ اصغر عسکری اور سید سعید الحسن رضوی نے موجودہ الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ الیکشن میں بعض مقامات پر واضح دھاندلی ہوئی ہے اور اس کے شواہد بھی موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بعض پولنگ اسٹیشنوں پر ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو باہر بھیج دیا گیا ۔

ایک گھنٹے تک اندر نتائج میں بڑی تبدیلی لائی گئی ۔علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ i-9اور شاہ اللہ دتہ کے پولنگ ا سٹیشنوں پر ایک پارٹی کا قبضہ تھا۔ایم ۔ڈبلیو۔ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز میں دونوںامیدواروںکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی جس طرح دھجیاں اڑائی گئی ہیں اسکی مثال نہیں ملتی ۔

ووٹروں کو پانچ اور تین ہزار میں خریدا گیا ۔اس موقع پر دونو ں امیدواروں نے اپنی الیکشن ٹیموں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف بھرپور پروپیگنڈا کیا گیاکہ ہم کسی کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں ،مگر اس کے باوجود عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔