الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ،سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی

Election Commission Meeting

Election Commission Meeting

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جا ری ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی حکومتوں ، دفاع، داخلہ کی وزارتوں سمیت ایف سی اوررینجرز حکام بھی شریک ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔