الیکشن کمیشن کا پولنگ اسٹاف کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد(جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن کے سٹاف کیلئے ضابط اخلاق جاری کردیا ہے، پولنگ پر تعینات عملہ پریذائیڈنگ افسران کے علاوہ کسی کا حکم نہ مانیں ۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ میں کہا گیا ہے۔

پولنگ اسٹاف کسی بھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ وابستگی ظاہر نہ کریں نہ پولنگ کے روز کسی بھی سیاسی جماعت کے جھنڈے ارو بیجز لگائیں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عملہ ووٹرز کے ساتھ شفقت کے ساتھ پیش آئے الیکشن کمیشن نے انتخاب سے36 گھنٹے قبل سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے اشتہارات مہم پر ہر قسم کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔