حلقہ پی پی 38 میں انتخابی قوانین کی زیادہ خلاف ورزیاں ہوئیں، فافن

Elections

Elections

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخابات سے متعلق فافن نے جائزہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پی پی 38 میں انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کے زیادہ واقعات سامنے آئے۔

پی ٹی آئی کا ووٹ بینک 2018کے مقابلے میں32.8فیصد سے بڑھ کر 48.5 فیصد ہوگیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک 2018 کے مقابلے میں 46.6 فیصد سے کم ہوکر 43.6 فیصد ہو گیا۔

فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن پر اوسطاً خلاف ورزی کے دو واقعات سامنے آئے۔ 88 فیصد پولنگ سٹیشنوں کی حدود میں امیدواروں اور سیاسی جماعتوں نے کیمپ لگا رکھے تھے، بارش اور کورونا کے باوجود ٹرن آ ؤٹ 2018کے عام انتخابات سے زیادہ رہا۔

ضمنی انتخاب کے دوران امن و امان کے حوالے سے کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہوا،پانچ پولنگ سٹیشنوں پر ووٹ کی سیکریسی کیلئے خاظر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے،83فیصد ووٹرز نے انتخابی عمل پر اظہار اطمینان کیا۔