انتخابات ہوں یا جزوقتی کی بجائے کل وقتی نگراں حکومت بنے صدر پرویز مشرف ہی ہونگے

کراچی : جزوقتی نگراں حکومت کی نگرانی میں انتخابات ہوں یا تین سے پانچ سال کیلئے کل وقتی نگراں حکومت تشکیل دی جائے پاکستان کے عوام او ر محب وطن حلقے پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے پرویز مشرف کو ایکبار پھر صدر پاکستان بنانے کا تہیہ کرچکے ہیںاور پاکستان کے بارھویں صدر کیلئے پرویز مشرف کا نام فائنل ہوچکا ہے۔

کیونکہ پرویز مشرف نے پاکستان کے دسویں صدر کی حیثیت سے اپنے دور اقتدار میں پاکستان کو جس طرح سے مضبوط و مستحکم اور ترقی یافتہ و خوشحال بناکر عوام کی فلاح وبہبود کے جو ریکارڈز اقدامات کئے وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پرویز مشرف کی قیادت ہی پاکستان کو دہشت گردی اور دیگر خطرات وبحرانوں سے نکال کر وطن عزیز کو مضبوط و مستحکم اور عوام کو خوشحال ‘ آسودہ و مطمئن بنانے کی ضامن ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین نے مشرف کی وطن واپسی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وطن عزیز اور استحصال کا شکار مایوس عوام کو مشرف جیسی دیانتدار محب وطن کرپشن سے پاک اور عوام دوست و جرأتمند قیادت کی اشد ضرورت ہے اسی لئے مشرف پاکستان کوبحرانوں سے نکالنے اور عوام کو محفوظ و مطمئن بنانے کیلئے 23مارچ سے قبل پاکستان واپس آرہے ہیں۔