انتخابات : پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 5 بجے تک مقرر

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔ صبح آٹھے سے شام پانچ بجے تک کا وقت مقررکر کے تمام ریٹرننگ افسران کو فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کو لکھے گئے اعلامیے میں انتخابات کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے، اعلامیے کے مطابق 11 مئی کو صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک پولنگ کا عمل بلاتعطل جاری رہے گا۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمیشنرز کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ریٹرننگ افسران بغیر کسی وقفے کے انتخابی عمل جاری رکھنے کو یقینی بنائیں۔