سربجیت سنگھ کی بیوی ، بہن اور دو بیٹیوں کو پاکستان کا ویزا جاری

Sarabjit Singh Wife

Sarabjit Singh Wife

لاہور(جیوڈیسک)قیدیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کے خاندان کے 4 افراد کو پاکستان آنے کا ویزا جا ری کر دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق خاندان کے افراد ایک دو دن میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔

سربجیت کے خاندان کے جن افراد کو ویزا جا ری کیا گیا ہے ان میں سربجیت کی بیوی ، بہن اور دو بیٹیوں کو ویزا جاری کیا گیاہے۔پولیس کے مطابق لاہورکی کوٹ لکھ پت جیل میں ساتھی قیدیوں کے تشددکانشانہ بننے والے بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی جناح اسپتال میں حالت تشویش ناک ہے۔