بجلی قیمتوں میں اضافہ، حکومت کل موقف پیش کرے گی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اپنا موقف کل سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو نظر ثانی شدہ نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ وزیراعظم ہاس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی حکومت لوڈ شیڈنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق اپنا موقف پیش کرے گی۔

حکومتی ترجمان کے مطابق بجلی پر دی جانے والی سبسڈی واپس لے لی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو بجلی کی قیمتوں پر نظر ثانی کیلئے جمعہ تک مہلت دے رکھی ہے۔ دوسری جانب نیپرا ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے قیمتوں میں کمی سے متعلق نئے نوٹیفکیشن پر کام کی ہدایت کر دی ہے جس میں گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔ نظر ثانی شدہ نوٹیفکیشن کل جاری ہو گا۔