بجلی پر سبسڈی کا بجٹ 220 ارب روپے سے بڑھانا پڑے گا: اسحاق ڈار

 Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بجلی پر سبسڈی کا بجٹ دو سو بیس ارب روپے سے بڑھانا پڑے گا، ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرض کی دوسری قسط مل گئی۔

پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں بجلی کی سبسڈی کی مد میں ایک سو ایک ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، غریب صارفین کو سبسڈی دینے کے لیے بجٹ میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو اضافی بل بھجوانے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک سے تیرہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی دوسری قسط مل گئی ہے جبکہ ایک ارب ڈالر کا گلوبل روپیہ بانڈ جاری کرنے کی منظوری اگلے دو ہفتوں میں دی جائے گی۔