رواں ہفتے کے اختتام تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

 Dry Weather

Dry Weather

لاہور (جیوڈیسک) رواں ہفتے کے اختتام تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،مکئی، کپاس، گنا چاول کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتے کے اختتام تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کاشتکاروں کیلیے اطلاع ہے کہ مکئی، کپاس، گنا اور چاول کی کاشت کے علاقوں میں رواں ہفتے کے اختتام تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 43 جبکہ نوکنڈی ، شہید بے نظیر آباد اور مٹھی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔