دشمن ہماری صفوں میں داخل ہو چکا ہے: شاہد علی شاہ

Shahid Ali Shah

Shahid Ali Shah

فیصل آباد: فیصل آباد کی سماجی شخصیت اور پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سٹی صدر سید شاہد علی شاہ نے کہا ہے کہ دشمن ہماری صفوں میں داخل ہو چکا ہے اور کسی نہ کسی بہانہ سے ہمارے ملک کی سالمیت اور بقاء کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہے۔

پشاور میں ہونے والا دہشتگرد حملہ ہے جس میں بے شمار معصوم بچے اور اساتذہ جام شہادت نوش کر گئے۔ آج ہمیں دوبارہ سے اپنی قوم کو صف آرا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس حملے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں یہ اسلام اورملک دشمنی ہے بے گناہ عورتوں اور معصوم بچوں پر حملے اسلام کی تعلیمات کے منافی ہیں کوئی بھی مسلمان معصوم اوربے گناہ انسان پرایسے حملوںکی اجازت نہیں دے سکتا۔ہم ایک بار پہلے ملک کے دو ٹکرے کروا چکے ہیں اگر آج ہم متحد نہ ہوئے اور اپنے صحیح دشمن کی پہچان نہ کی تو دشمنان پاکستان ہمیں پھر کسی نئے سانحے سے دوچار نہ کردیں۔ ایسے حملے اسلام اورپاکستان کوبدنام کرنے کے لئے کئے جارہے ہیں تاکہ دنیا میں پاکستان اوراسلام کے تشخص کو مجروح کیا جا سکے۔ ایسے گھناونے حملے کسی بھی مسلمان تودرکنارذی شعورانسان کاکام نہیں ہوسکتا،یہ سراسرظلم زیادتی،وحشت اوردرندگی ہے ،دین اسلام تواخوت ومحبت کادرس دیتا ہے۔

اسلام اورپاکستان قوتیں ہی ایسے گھناونے جرائم کاارتکاب کررہی ہیں۔سیکیورٹی اداروں اورخفیہ ایجنسیوں کی وارننگ رپورٹ کے باوجود دھماکے ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران بے حس اور حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ نادیدہ قوتیں دہشت گردی کی وارداتوں کے زریعے ہمیں اندرسے کمزور کرنا چاہتیں ہیں۔

بچوں کے سکول پر حملہ درندگی کا بدترین مظاہرہ ہے جس پر ہردردمنداور محب وطن پاکستانی تڑپ اٹھا ہے۔ سارا پاکستان ایک مرتبہ پھر سوگ میں ڈوب گیاہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور میں بیٹھ کر دعوے کرنے والے حکمران اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ ملک کے حالات بہت ہی پریشان کن ہیں۔ عوام کو جان و مال کا تحفظ دینا ہوگا وگرنہ عوام بپھر کر سڑکوں پر نکلیں گے جنہیں کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔