توانائی کے شعبے میں زیرگردش قرضوں کے حجم میں اضافہ

Energy Sectors

Energy Sectors

دسمبر دوہزار بارہ تک توانائی کے شعبے میں زیر گردش قرضوں کا حجم آٹھ سو باہتر ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔

وزارت خزانہ زرائع کے مطابق سال دوہزار بارہ میں توانائی کے شعبے میں زیر گردش قرضوں کے حجم میں باسٹھ فیصد کے قریب اضافہ دیکھا گیا۔ایک سال کے دوران بجلی کے بلوں کی عدم وصولی سو ارب روپے تک پہنچ گئی ۔

بلوں کی عدم ادائیگی میں وفاق کے علاوہ صوبائی حکومتیں بھی شامل ہیں جبکہ نجی صارفین سے چاون ارب روپے سے زائد وصول کرنے ہیں۔سال دوہزار میں حکومت کی جانب سے بجلی پر دی جانے دیئے جانے والے زر تلافی پر دو ارب چونتیس کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔