توانائی بحران کا 2017 تک مکمل خاتمہ کر دیں‌ گے، عابد شیر علی

 Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نیوکلیئر پاور پلانٹس کیلئے 6 جگہوں کو منتخب کر لیا گیا، پاکستان کو بدترین توانائی بحران کا سامنا ہے،قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

وفاقی دارلحکومت میں کوریا ساوتھ ایشیاء فورم سے خطاب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدترین توانائی بحران کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2017ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے۔

توانائی بحران نے عوام اور معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے، توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے طویل مدتی اور قلیل مدتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

خصوصی انرجی پارک اور نئے ہائیڈل پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔پاکستان میں نیوکلر پاور پلانٹس کیلئے 6 جگہ منتخب کر لی گئیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 60 ہزار میگاواٹ ہائیڈٰرو پاور پیدا کی جا سکتی ہے۔