توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے کسی بھی پالیسی میں صوبہ سندھ کا اہم کردار ہوگا

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

سندھ (جیوڈیسک) وزیراعلی ہاس میں ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے کسی بھی پالیسی میں صوبہ سندھ کا اہم کردار ہوگا۔ صوبہ سندھ گیس، کوئلے، ونڈ انرجی اور دیگر قدرتی وسائل سے مالاال ہیجوکہ بجلی بحران سے نمٹنے کے لئے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تھرمیں کوئلہ سے کئی ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ نہری نظام پرچھ سیسات میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے قائم کئے جاسکتے ہیں۔اس سے قبل وزیر اعلی سے محمد حسین محنتی کی قیادت میں۔

جماعت اسلامی کے سات رکنی وفد نے ملاقات کرکے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ مسائل حل کرلیے جائیں گے۔ جماعت اسلامی کے وفد نے امن امان کے قیام و دیگر معاملات میں حکومت سندھ سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔