توانائی بحران کے حل کیلئے فوری مل بیٹھ کر اہم فیصلے کئے جائیں، صنعت کار

Manufacturer

Manufacturer

لاہور(جیوڈیسک)لاہور پنجاب بھر کے چیمبرز اور صنعت کارروں کا کہنا ہے کہ توانائی بحران کے حل کے لئے فوری مل بیٹھ کر اہم فیصلے کئے جائیں، ورنہ بے روز گار لوگ ووٹ ڈالنے کی بجائے اس ایشو پر باہر آجائیں گے۔فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے چیمبرز اور صنعت کاروں کا اجلاس لاہور میں ہوا۔

صدارت ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی اظہر سعید بٹ نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی غیر مناسب پالیسیوں کے باعث صنعتیں بند ہو نے لگی ہیں۔ غیر مساوی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور اس مسئلے کا دیر پا حل دیا جائے۔

اظہر سعید بٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد بزنس کمیونٹی کا کنونشن بلا کر حتمی اعلان کیا جائے گا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر ابو ذر شاد نے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کو صنعت کے خلاف سازش قراردیا اور احتجاج کا اعلان کیا۔