کراچی اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 18631 کی سطح پر بند

Stock Market

Stock Market

کراچی(جیوڈیسک)کارباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا رہا۔ اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں سولہ پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔کراچی مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور ایک وقت میں ہنڈرڈ انڈیکس اٹھارہ ہزار سات سو کی سطح بھی عبور کر گیا۔

تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اٹھارہ ہزار چھ سو اکتیس پر بند ہوا۔ بینکنگ سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں کام ہوا۔ مجموعی طور پر سترہ کروڑ چوراسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔