توانائی بحران حل کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا : شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بجلی کے بحران کے خاتمے کے لیے دن رات ایک کر رہی ہے۔ دہشت گردی کے معاملے پر وزیراعظم قومی کانفرنس بلائیں گے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں تقریر اور اسمبلی کے باہر ذرایع سے گفتگو میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے بائیس ارب رکھے ہیں۔

توانائی کا بحران حل کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے خلاف کیس کا بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی قومی مسئلہ ہے وزیر اعظم جلد اس پر قومی کانفرنس بلائیں گے۔