سنٹرل جیل پشاور سرچ آپریشن، 60 قیدیوں سے موبائل فون برآمد

Central Jail

Central Jail

پشاور (جیوڈیسک) سنٹرل جیل پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران ساٹھ قیدیوں سے موبائل فون برآمد کر لئے گئے، ایک پولیس اہلکار معطل کر دیا گیا۔ آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا خالد عباس نے ذرائع کو بتایا کہ جیل میں غیرقانونی طور پر موبائل استعمال کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

قیدیوں کو گھر والوں سے رابطے کیلئے جیل میں دس پی سی اوز قائم کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو موبائل فراہم کرنے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی موبائل فون فراہم کرنے پر چار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔