مانسہرہ : کار کھائی میں گرنے سے 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

Mansehra

Mansehra

مانسہرہ (جیوڈیسک) مانسہر میں کار گہری کھائی میں گرنے سے چار خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ کیوائی کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی جس سے کار میں سوار چار خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو گرمیوں کی چھٹیوں پر تفریح کے لیے مانسہرہ آئے ہوئے تھے تمام افراد سرگودھا کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔