انرجی بحران ، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ اعشاریہ 7 فیصد کم ہو گئی

Textile

Textile

اسلام آباد(جیوڈیسک)انرجی بحران ملک کے سب سے بڑے ایکسپورٹ سیکٹر ٹیکسٹائل کے بھی آڑے آنے لگا۔ اپریل میں ایکسپورٹ اعشاریہ سات فیصد کم ہو گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں ٹیکسٹائل کی برآمدات ایک ارب بارہ کروڑ ڈالر رہی۔

جو مارچ کے ماہ میں ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر کی سطح پر موجود تھی۔ رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک ٹیکسٹائل ایکسپورٹ دس ارب پچہتر کروڑ ڈالر رہی جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں دس ارب تیرہ کروڑ ڈالر کی سطح پر موجود تھی۔