توانائی بحران کیلئے 22 ارب 50 کروڑ روپے آج جاری ہوں گے، ڈاکٹر مصدق

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک)ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، وزیرپانی و بجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے ساڑھے بائیس ارب روپے آج جاری کردیئے جائیں گے۔وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں سات سو میگا واٹ اضافے کے بعد بجلی کا شارٹ فال کم ہوکر چار ہزار چار سو میگاواٹ رہ گیا ہے۔

وزیرپانی و بجلی ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے، ساڑھے 22 ارب روپے آج جاری کر دیئے جائیں گے۔ تیل سپلائی سے بجلی کی پیداوار ساڑھے 11 ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزارت پانی اور بجلی جیسا کرپٹ ادارہ کبھی نہیں دیکھا۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق ایندھن کی سپلائی بڑھنے سے بجلی کا شارٹ فال مزید کم ہوجائیگا اور صورتحال بہتر ہو جائے گی۔