آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

Warm weather

Warm weather

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے اکثر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر ہیں۔ گرمی کی موجودہ لہر مزید تین سے چار دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش استور میں 06 ملی میٹر جبکہ ایبٹ آباد میں 03، اسکردو میں 02 اور مظفر آباد میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔