مقتول پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا

Zahra Shahid

Zahra Shahid

کراچی(جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مقتول رہنما زہرہ شاہد حسین کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساوتھ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے تاہم قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا۔

کراچی پولیس کے سربراہ اقبال محمود نے ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹر امیر شیخ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کاپہلا اجلاس ڈی آئی جی ساوتھ امیر شیخ کی زیر صدارت ہوا جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ قتل کی ہر زاویئے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔