کراچی : منگھو پیر میں فائرنگ، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

Karachi Manghopir

Karachi Manghopir

کراچی(جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں فائرنگ کرکے چند روز قبل پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق منگھوپیر کنواری کالونی میں رات گئے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی گئی۔

جس سے احمد شاہ او ر ثنا کی موت ہو گئی۔د ونوں نے چند روز پہلے ہی پسند کی شادی کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں شادی کے بعد چھپ کر اس گھر میں رہ رہے تھے، شبہ ہے کہ ثنا کے بھائی نے دونوں میاں بیوی کو گولیاں مار کر ہلاک کیا ہو۔