حکومت 25 ارب مالیت کے انوسٹمنٹ بانڈ نیلام کرے گی

Stata Bank

Stata Bank

کراچی(جیوڈیسک) حکومت بائیس مئی کو25 ارب روپے مالیت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ نیلام کرے گی، نیلامی میں ہدف سے زائد پیپرز فروخت کئے جانے کی توقع ہے۔کراچی حکومت نے نیلامی میں پچیس ارب روپے مالیت کے تین، پانچ، دس اور بیس سال کے پی آئی بیز فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

مالیاتی شعبے کے ماہرین کے مطابق الیکشن کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد حکومتی بلز پر بحال ہوا ہے۔ واضع رہے کہ الیکشن سے پہلے سرمایہ کار حکومتی تمسکات میں لمبے عرصے کی سرمایہ کاری سے گریز کر رہے تھے۔

تاہم الیکشن کے بعد اس رجحان میں تبدیلی آئی اور گزشتہ ہفتے نیلامی میں بارہ ماہ کے ایک سو ستاسی ارب مالیت کے بلز خریدے گئے۔ ماہرین بدھ کے روز پینتالیس ارب روپے مالیت کے بانڈ نیلام کئے جانے کی توقع کر رہے ہیں۔