برطانیہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

Helicopters

Helicopters

لندن (جیوڈیسک) نجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ انگلینڈ کی جنوب مشرقی کائونٹی کینٹ کے علاقے جلنگ ہیم میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت علاقے میں شدید دھند چھائی ہوئی تھی۔

واقعہ کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر ایک پرائیویٹ کمپنی کی ملکیت تھا اور امکان ہے کہ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔