درج شدہ کمپنیز کیلئے ٹیکس شرح میں کمی کی جائے، کے ایس ای

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک ایکس چینج نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے درج شدہ کمپنیزکے لیے ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے ۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج کی تجویز کے مطابق درج شدہ کمپنیوں پر ٹیکس کی شرح موجودہ 35 فی صد سے کم کرکے 25 فی صد کردی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کمپنیاں ایکس چینج کا حصہ بن سکیں۔

اس وقت کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 587 کمپنیاں درج ہیں جس میں اضافے کی بہت گنجائش موجود ہے۔ درج شدہ کمپنیوں کی تعداد میں اضافے سے حصص بازار کے حجم میں اضافہ ہوسکے گا جس سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ملک میں آسکی گی۔