مئی 2013 : ٹیکس وصولیوں میں 21 ارب کی کمی

FBR Pakistan

FBR Pakistan

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق مئی میں حاصل کردہ ٹیکس وصولیوں میں اکیس ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں شرح کم ہوکر تین ارعشاریہ چار فیصد پر آگئی ۔ جس نے ایف بی آر کی کاکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

عبوری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال گیارہ ماہ کے دوران سولہ سو سسرسٹھ ارب دس کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا اور مقرر ہدف کو پانے کے لیے تین سو تیراسی ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنا ہونگی۔ گزشتہ ماہ ایک سو ایکسٹھ ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں جو مئی دوہزار بارہ کی ٹیکس وصولیوں سے ایکس ارب روپے کم ہیں۔