خراب حالات میں بھی غیر ملکی سرمایہ کاری آنا اہم بات ہے، رحمان ملک

Rahman Malik

Rahman Malik

کراچی(جیوڈیسک)کراچی وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بہت عرصے سے ملک حالات کے جنگ میں ہے، اس کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں آنا اہم بات ہے۔ کراچی میں سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ملک میں حالات بہتر نہیں ہیں لیکن تاجروں کے تحفظ کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

اگر حکومت کو سخت اقدامات اٹھانے پڑے تو بھی اسے دریخ نہیں کیا جائے گا، ملک میں سرمایہ کاری کیلئے آنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان اپنی ویب سائٹ پر معلومات کا پروفارما بنائے تاکہ اس سے وزارت داخلہ کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی معلومات وزارت داخلہ کو حاصل ہوسکیں۔

رحمان ملک کے مطابق ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں آرہی ہے جو کہ پاکستان کیلئے مثبت اور اہم بات ہے۔