جی ایس پی مراعات ، پاکستان یورپی یونین کو درخواست مارچ میں دیگا

GSP Benefits

GSP Benefits

اسلام آباد(جیوڈیسک)وزرات تجارت کے مطابق پاکستان، برآمدات کی جی ایس پی مراعات کے حصول کیلئے باقاعدہ درخواست مارچ کے وسط تک یورپی یونین کو جمع کروا دے گا۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وزرات تجارت کے ڈپٹی سیکرٹری فارن ٹریڈ محمد اشرف کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے جی۔

ایس۔پی پلس کے حصول کیلئے متعلقہ وزراتیں اور ادارے ، اقوام متحدہ کنونشن پر عمل درآمد کی رپورٹس 28 فروری تک وزرات تجارت کو جمع کروا دیں گے،جن کو تجارتی مراعات کے حصول کے لیے دی جانے والی درخواست کے ساتھ جمع کروایا جانا ضروری ہے۔

محمد اشرف کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پہلے ہی تجارتی مراعات کے لیے درخواست دینے کی منظوری دے چکے ہیں،انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان جی۔ایس۔پی۔پلس لینے میں کامیاب ہو جائے گا۔