نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں برساتی نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنا یا جائے۔ چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون

کراچی : شاہ فیصل ٹائون میں متوقع برسات کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے حوالے سے اقدامات تیز کردیئے گئے۔

چیف آفسیر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے متوقع برسات کے دوران عوام کو بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے مرکزی رین ایمرجنسی سینٹر کو فعال رکھنے کے ساتھ تمام یونین کونسل آفسسز میں شکایتی مراکز کے قیام کے حوالے سے احکامات دیتے ہوئے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کو اولین ترجیحی دی جائے۔

برساتی نالوں اور سیوریج فلو کی درستگی کو یقینی بنا نے کے لئے جاری انتظامات کو تیز کیا جائے ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون میں متوقع برسات کے پیش نظر نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

کمال مصطفی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری انتظامات کو تیز کیا جائے اور نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے بعد برآمد ہونے والے فضلے کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کمال مصطفی نے کہاکہ برساتی نالوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنا یا جائے۔

صفائی کے کاموں میں رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے انہوں نے علاقہ مکینوں سے بھی اپیل کی ہے کہ برساتی نالوں پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سے اجتناب کریں اور برساتی نالوں کو مستقل بنیاد پر صاف ستھرا رکھ کر صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں۔

Shah Faisal Town

Shah Faisal Town