اسٹیٹ بینک نے منی لانڈرنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے حکمت عملی تیار کر لی

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک کی جانب سے منی لانڈرنگ کی حوصلہ شکنی کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی، ڈھائی ہزار ڈالر کی خریداری پر خریدار کو اپنا قومی شناختی کارڈ پیش کرنا ہو گا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری سرکلر کے مطابق ملک میں منی لانڈرنگ کو روکنے کے لے دس ہزار ڈالر کی خریداری پر صارف کو اپنا نیشنل ٹیکس نمبر بتا کر تصدیق کروانی ہو گی، جبکہ 25 ہزار ڈالر یا یہ اس سے زائد کی خریداری پرایکسچینج کمپنی کو کراس چیک سے ادائیگی کرنی ہو گی۔

ماہرین کے مطابق پچھلے دو ماہ میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس دوران بڑے پیمانے پر رقوم بیرون ملک منتقل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قدر کے باعث بڑے پیمانے پر اس میں سرمایہ کاری کی بھی اطلاعات ہیں۔