اسٹیٹ بنک کا اوپن مارکیٹ آپریشن، منی مارکیٹ سسٹم سے اضافی سرمایہ نکال لیا

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) منی مارکیٹ سسٹم سے اسٹیٹ بنک نے اضافی سرمایہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز فروخت کر کے نکال لیا۔ مرکزی بنک نے ایک سو اڑسٹھ ارب پینتیس کروڑ روپے مالیت کے ٹی بلز سات دن کے لئے فروخت کئے۔

ان بلز پر شرح منافع آٹھ اعشاریہ پانچ پانچ، فیصد سالانہ کی شرح سے ادا کی جائے گی۔ اگست کے ماہ میں یہ کیا جانے والا ساتواں اوپن مارکیٹ آپریشن ہے جس میں سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک سو ستر ارب پینتس کروڑ روپے کی پیشکشیں فراہم کی گئیں۔