ایتھیوپیا میں حکومت مخالف مظاہرے، متعدد افراد ہلاک

Ethiopia Demonstrations

Ethiopia Demonstrations

ایتھیوپیا (اصل میڈیا ڈیسک) ایتھیوپیا میں حکومت مخالف مظاہروں میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ قوم پرست تحریک پسند اور صحافی جوار محمد اور حکومت کے درمیان موجودہ بحران کے بعد عوام سڑکوں پر آ گئی اور پولیس سے جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

سرکاری میڈیا نے ان واقعات میں 8 افراد کی ہلاکت بتائی ہے جبکہ مخالفین نے 20 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا ہے۔

جوار محمد نے گزشتہ روز اپنے بیان میں حامیوں سے پر امن رہنے کی درخواست کی ہے۔