یورپی یونین امریکہ کو ایران پر مزید پابندیوں سے باز رکھے، ایرانی صدر

Hassan Rohani

Hassan Rohani

ایران (جیوڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے یورپی یونین سے تہران کے جائز حقوق کی فراہمی اور “امریکہ کی جانب سے ان کے ملک کے خلاف چھیڑی گئی اقتصادی جنگ کی روک تھام کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنے کی” اپیل کی ہے۔

ایرانی ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق روحانی اور فرانسیسی صدر امینول ماکرون نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

دونوں سربراہان نے مذاکرات میں علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جوہری معاہدے کے تحفظ کے لیے کوششوں کو جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

روحانی نے در پیش مسائل کے باوجود طرفین کے ہاتھ میں موجود مواقعوں کو اچھے طریقے سے بروئے کار لائے جانے اور ان سے استفادہ کرنے کی ضرورت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ”یورپی یونین کے ممالک کو ایران کے جائز حقوق کی فراہمی کو ممکن بنانا چاہیے۔”

انہوں نے بتایا کہ امریکہ کی ایران پر پابندیوں میں اضافہ جوہری معاہدے کی بقا کے لیے مسئلہ تشکیل دیتا ہے۔

فرانس کی جوہری معاہدے کے تحفظ کو دی گئی اہمیت اور اس حوالے سے کوششوں کو سراہنے پر زور دینے والے روحانی نے کہا کہ “ایران اور یورپی طرفین کو جوہری معاہدے کے تحفظ کے لیے دو طرفہ متوازن اقدامات اٹھائے جانے چاہییں۔ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کی خاطر تمام تر راہوں کو کھلا رکھنے پر اٹل ہے۔”