یورپی یونین: فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو غیرقانونی قرار دیدیا

European Union

European Union

یورپی یونین نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ یورپی یونین کے فیصلے پر اسرائیل نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ یورپی یونین کی ترجمان ماجا کوسی جانکیک نے غزہ سمیت دیگر فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کا واضح موقف ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی تعمیرات غیر قانونی ہیں۔ اس ضمن میں یورپی یونین نے اسرائیل میں ان علاقوں کو دی جانے والی امداد پر پابندی لگادی ہے۔ جس کا نفاذ اگلے سال ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیل نے یورپی یونین کے اس عمل کو مسترد کرتے ہوئے اس فیصلے کو اسرائیل کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اس سے امن کے عمل کیلئے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔