کم از کم ایک ایونٹ ضرور جیتیں گے، ویمنز ٹیم کی کپتان کا دوحا روانگی سے قبل عزم

Pakistan Cricket Team

Pakistan Cricket Team

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کی 14 رکنی ویمنز ٹیم بدھ کو کراچی سے دوحا روانہ ہو گئی۔

جہاں وہ سہ ملکی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس میں شرکت کرے گی، ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ثنا میر نے کہا کہ ان ایونٹس میں سخت مقابلے متوقع ہیں، کم از کم ایک ٹورنامنٹ ضرور جیتیں گے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم سخت حریف ثابت ہو گی، آئرلینڈ کو ہرا چکے مگر اسے کمزور نھیں سمجھیں گے، کپتان نے اعتراف کیا کہ گرین شرٹس کو اوپنرز کے ساتھ ساتھ ٹاپ آرڈر میں بھی مشکلات ہیں لیکن اپنی بولرز پر بھر پور اعتماد ہے، قطر کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے ساز گار ہوں گی۔