نیوزی لینڈ کے ایمپائر ٹونی ہل ایلیٹ پینل سے مستعفی

Tony Hill

Tony Hill

دبئی (جیوڈیسک) ٹونی ہل ایلیٹ پینل سے مسستعفیٰ ہونے کے بعد جلد نیوزی لینڈ کرکٹ امپائر کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ امپائر ٹونی ہل نے 11 سال آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں خدمات انجام دیں۔ انھیں 2009ء میں ایلیٹ پینل میں ترقی دے دی گئی۔

ٹونی ہل نے 1998ء میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور اپنے 15 سالہ کیرئیر کے دوران 40 ٹی ٹوئنٹی، 96 ون ڈے اور 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔

انھوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ چیمپئنز ٹرافی اور عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کی۔

اپنے کیریئر کے آخری دنوں میں ٹونی ہل نے سڈنی میں ہونے والے ایشز ٹیسٹ میں تھرڈ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔