دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی بیٹنگ جاری

Batting

Batting

دبئی (جیوڈیسک) دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، آج مہمان ٹیم نے 57 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا، کمار سنگارا اور کوشل سلوا 12 ،12 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔

کل میچ کے پہلے روز موسم کی طرح رنگ بدلتے پاکستانی بیٹسمین دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن بولنگ کی تاب نہ لاسکے اور ٹیم کی بساط 165 رنز پر ہی الٹ گئی۔

خرم منظور کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی سری لنکن بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، خرم منظور نے 73 رنز بنائے۔ وکٹ میں بولروں کے لئے غیر معمولی مدد نہ تھی لیکن سری لنکا کے تمام بولروں نے بہت اچھی بولنگ کی۔

لیفٹ آرم اسپنر ہیراتھ نے 26 اور پردیپ نے 63 رنز دے کر تین، تین جبکہ لکمل اور شمندا ایرانگا نے دو، دو وکٹیں لیں۔ نوان پردیپ ایک سال بعد کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔