ہر گھنٹے بعد تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ،شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

Load shedding

Load shedding

لاہور(جیوڈیسک)گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ گرمی کے مارے عوام کے دکھوں کا مداوا نگران حکومت بھی نہ کر سکی۔ شہری علاقوں میں بارہ گھنٹوں،دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں عوام سونے سے بھی قاصر ہیں۔ہر ایک گھنٹے بعد دو سے تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،دوسری طرف گرمی کی شدید لہر نے میدانی علاقوں کو گھیر رکھا ہے۔

بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار دو سو میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے۔پنجاب میں بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان دینے والے طلبا کو بھی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔