سابق وفاقی حکمرانوں نے ملک و قوم کے ساتھ سنگین جرم کیا، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی حکمرانوں نے 5 برس ملک وقوم کے ساتھ سنگین جرم کیا، مسلم لیگ ن وقت ضائع کئے بغیر توانائی سیکٹر میں آگے بڑھے گی اورکوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے ترک کمپنیوں سے بات چیت کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

محمدشہباز شریف ایوانِ وزیر اعلی لاہور میں توانائی بحران کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ توانائی بحران سے زندگی کا ہرشعبہ متاثر ہوا ہے،اس لئے حکومت کوکم سے کم وقت میں توانائی کے حصول کے منصوبے شروع کرنا ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،لیٹر آف انٹرسٹ لے کر کام شروع نہ کرنے والے لیٹر منسوخ کیے جائیں گے۔