سابق صدر زرداری کا باقاعدہ سیاست کا آغاز،آج اجلاس کی صدارت کرینگے

Former President Zardari

Former President Zardari

لاڑکانہ (جیوڈیسک) نوڈیرو سابق صدر آصف زرداری صدارت کی مدت ختم ہونے کے بعد پہلی بار نوڈیرو ہاوس پہنچ گئے۔ سابق صدر زرداری نوڈیرو ہاوس پہنچے تو ان کے ہمراہ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ بھی تھے۔ آصف زرداری آج لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ سندھ کابینہ کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اس میں سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد وہ گڑھی خدابخش میں بینظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کریں گے اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔