سابق صدر زرداری کے ملک چھوڑنے پر پابندی کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

Former President Zardari

Former President Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں سابق صدر زرداری کی بیرون ملک روانگی روکنے کی درخواست کی سماعت آج ہو گی۔ سپریم کورٹ میں صدر زر داری کی ممکنہ بیرون ملک روانگی روکنے کے لیے ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔

جس پر وفاق کی طرف سے آج جواب جمع کرایا جائے گا۔ گزشتہ سماعت میں عدالت نے وفاق کو جواب جمع کرانے کے لیے دس ستمبر تک مہلت دی تھی۔ کیس کی سماعت تین رکنی بنچ کر رہا ہے۔