ایگزیکٹیو انجینئر / فوکل پرسن کورنگی زون طارق مغل نے یوسی 09 حسرت موہانی کالونی میں نالوں کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا

کراچی : ایگزیکٹیو انجینئر / فوکل پرسن کورنگی زون طارق مغل نے یوسی 09 حسرت موہانی کالونی میں نالوںکی صفائی کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ کورنگی زون بی اینڈ آر کے افسران اختر خان خٹک ،مقبول سمتھیو اور دیگر بھی موجود تھے ایگزیکٹیو انجینئر / فوکل پرسن کورنگی زون طارق مغل نے کہا کہ کورنگی زون کے نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔

تاکہ بارشوں کے دنوں میں برسات کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو انہو ں نے مزید کہاکہ صفائی ستھرائی بھی ہماری اولین تر جیحات میں شامل ہیں کیونکہ نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث بارشوں میں نالے اور فلو ہوجاتے ہیں جس کے باعث نالوں کا گندا پانی شاہرائوں اور گلی محلوں میں داخل ہو جاتا ہے۔

جس سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایگزیکٹیو انجینئر / فوکل پرسن کورنگی زون طارق مغل نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ نالے کی صفائی کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایگزیکٹیو انجینئر / فوکل پرسن کورنگی زون طارق مغل نے کہا کہ صفائی کے دوران نالوں سے نکالے جانے والے ملبے اور کچرے کے ڈھیروں کو فوری طور پر وہاں سے اٹھا کر لینڈ فل سائیڈ میں ڈمپ کیا جائے۔

Korangi Zone

Korangi Zone