تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 3 ٹرک سامان قبضے میں لے لیا

Extensions Operation Lahore

Extensions Operation Lahore

لاہور : اسسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈمنسٹریٹر داتا گنج بخش ٹاون عاصم سلیم کی ہدایات پر اے ٹی او آر عثمان لیاقت اور اسپیشل مجسٹریٹ ظفر زیدی سمیت ٹاون عملہ نے انار کلی بازار، مال روڈ، ہال روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 3 ٹرک سامان قبضے میں لے لیا جبکہ انار کلی میں دوکانوں کے آگے لگی تجاوزات کوہٹانے کے نوٹس دینے کے باوجود تجاوزات نہ ہٹانے پر 2 دوکانوں کو سیل کر دیا۔

اسپیشل مجسٹریٹ ظفر زیدی نے الفلاح بلڈ نگ مال روڈ پر پارکنگ پر اورچارجنگ کر نے والے ٹھیکید ار کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ گھی زائد قیمتوں پر فروخت کر نے والے 3دوکانداروں کو 30ہزار روپے جرمانہ اور 2دوکانداروں کو3دن کی سزا دیتے ہوئے جیل بھجوا دیا ایڈمنسٹریٹر داتا گنج بخش ٹاون عاصم سلیم کا کہنا تھا کہ زائد قیمتوں میں اشیاء فروخت کر نے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور سزا ئیں دی جائیگی جبکہ تجاوزات مافیا کے خلاف کر یک ڈائون روزانہ کی بنیاد پر کیا جا تا ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ چیکنگ کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کر نے والوں کی نشادہی عوام کر سکتی ہے فوری کاروائی وعمل میں لائی جائے گی۔